ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایودھیا میں رام کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے: بھوپیش بگھیل

ایودھیا میں رام کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے: بھوپیش بگھیل

Fri, 24 Dec 2021 19:02:28    S.O. News Service

ایودھیا،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی و کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ایودھیا میں رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ لیڈران سے لے کر افسران تک زمین کی بدعنوانی میں پھنستے جا رہے ہیں۔

بیکاپور اسمبلی حلقے میں جلالپور تراہے کے نزدیک گرام دشرتھ پور میں کسان مہا سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے جمعرات کو کہا ’’ایودھیا میں زمین کی بدعنوانی کی خبر سنتے ہی مجھے لگا کہ یہاں پر رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ کم قیمتوں پر مہنگی زمین خرید کر یہاں کے افسران اور لیڈران فروخت کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر رام کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں تو کبھی نوٹ گننے کا کام کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔ ریاست کی عوام نے یہ من بنا لیا ہے کہ تبدیلی جلد ہو۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں کانگریس مضبوط ہوئی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بڑی تبدیلی نظر آئی گی۔ اس موقع پر سابق ایم پی نرمل کھتری، ضلع صدر اکھلیش یادو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔


Share: